بھٹکل22/اگست (ایس او نیوز) چھوٹی سی کشتی پر سمندر میں ماہی گیری کے لئے جانے والا ایک شخص توازن کھو جانے کے بعد سمندر میں گر کر فوت ہوگیا ہے۔ مہلوک ماہی گیر کا نام دُرگپّا ماستی موگیر (65سال) بتایا جاتا ہے جو کہ بھٹکل میں بیلنی علاقے کا رہنے والا تھا۔
سمندر میں غرقابی کے بعدمنگل کے اسے تلاش کرنے کے لئے کافی جدوجہد کی گئی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پھر بدھ کے دن اس کی لاش موجوں پر تیرتی ہوئی ملی جسے مشینی کشتی کے ذریعے ساحل تک لایا گیا۔بھٹکل مضافاتی پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد سرکاری اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا اور پھر اسے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔